تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

رقوم کی محفوظ منتقلی، واٹس ایپ کا صارفین کو بڑا تحفہ

برازیلیا : برازیلین اسٹیٹ بینک نے واٹس ایپ کو پیمنٹس فیچر دوبارہ متعارف کرانے کی اجازت دے دی، جس کے بعد برازیل کے واٹس ایپ صارفین ایپ کے ذریعے ہی رقوم کی ادائیگی کرسکیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ کی جانب سے برازیل میں دوبارہ ایپ پیمنٹس فیچر متعارف کرایا گیا ہے جسے ماضی میں برازیل کا مرکزی بینک معطل کرچکا تھا۔

مذکورہ ایپ متعارف کرائے جانے کے بعد واٹس ایپ صارفین ایک دوسرے کو رقوم کی منتقلی ویزا یا ماسٹر کارڈ کے ذریعے باآسانی کرسکیں گے البتہ فی الحال اس پیمنٹس کو ادائیگیوں تک محدود رکھا گیا ہے ابھی صارفین کسی کمپنی سے خریداری نہیں کرسکتے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ زیادہ محفوظ اور باسہولت طریقہ کار سے لوگوں کے کے لیے اپنی رقوم فوری طور پر منتقل کرنا ممکن ہوگا۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ نے اس فیچر کو گزشتہ سال نومبر میں بھارت میں بھی متعارف کرایا تھا مگر اس پر 2017 سے کام ہورہا ہے۔

بھارت کے بعد برازیل میں واٹس ایپ کے سب سے زیادہ صارفین ہیں۔

Comments

- Advertisement -