تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ، پولیس اسٹیشن کو اڑانے کی دھمکی

واشنگٹن: امریکا میں پولیس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنا شروع ہوگئیں، سیکیورٹی ادارے نے ایسے شخص کی تصویر شیئر کی ہے جس نے پولیس اسٹیشن کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے شہر ملفرڈ میں پولیس ایسے شخص کی تصویر منظرعام پر لے آئی جس نے پولیس اسٹیشن کو اڑانے کی دھمکی دی تھی۔

دھمکی آمیز تحریری پیغام میں مبینہ شخص کا کہنا تھا کہ ’’ داعش پولیس اہلکاروں کو قتل کرے گی، ملفورڈ اور اسٹارٹ فورڈ پولیس ہمارے نشانے پر ہیں اور یہ ابھی آغاز ہے‘‘۔

 دوسرے پیغام میں لکھا گیا کہ ’’پولیس کے خلاف جنگ کا آغاز ہوچکا ہے، داعش ملفرڈ پولیس اسٹیشن کو دھماکے سے اڑا دے گی‘‘ ملزم نے دھمکی آمیز بیان میں خود کو پکڑنے کا بھی چیلنج کردیا۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ مذکورہ شخص کو دیکھتے ہی فوری طور پر رابطہ کرکے اطلاع دیں۔

Comments

- Advertisement -