اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں واقع یونیورسٹی کے انتظامیہ امور حاصل کرنے کےلیے سیکیورٹی ایجنسی مسلح اہلکاروں نے یونورسٹی پر حملہ کردیا، پولیس نے 12 افراد کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد علاقے شہزاد ٹاؤن میں سیکیورٹٰ ایجنسی نے اسلحے کے زور پر یونیورسٹی کے انتظامی امور حاصل کرنے کی کوشش کی ہے، جس کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہزاد ٹاؤن پولیس کی ون فائیو پر موصول ہونے والی کال پر کارروائی کی گئی، جس میں اطلاع دی گئی تھی کہ یونیورسٹی میں 60 سے 70 مسلح افراد جھگڑا کررہے ہیں اور کھلے عام ہوائی فائرنگ اور توڑ پھوڑ کررہے ہیں۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر 12 مسلح افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا اور واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔