ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

12 سے 30 نومبر تک کراچی میں سیکیورٹی الرٹ؟ محکمہ داخلہ سندھ کی وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (12 نومبر 2025): سوشل میڈیا پر کراچی میں 12 سے 30 نومبر تک زیر گردش سیکیورٹی الرٹ کی محکمہ داخلہ نے وضاحت کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے سوشل میڈیا پر زیر گردش سیکیورٹی الرٹ سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے اس کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کراچی کے حوالے سے جاری سیکیورٹی الرٹ گمراہ کن اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جعلی ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز سے ایک نوٹیفکیشن وائرل ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں 12 نومبر سے 30 نومبر تک دہشتگردی کا خطرہ ہے، جس کے باعث محکمہ داخلہ کی جانب سے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

اس جعلی سیکیورٹی الرٹ میں شہر کراچی کے تمام اہم شاپنگ سینٹرز، تفریحی اور عوامی مقامات، ایئرپورٹ، بس اسٹاپ، نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں دہشتگردی کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی سخت اور عوام سے ان جگہوں پر جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

شہر قائد کے باسیوں میں اس جعلی سیکیورٹی الرٹ سے تشویش پائی جاتی تھی۔ تاہم محکمہ داخلہ سندھ کی وضاحت کے بعد عوام نے سکون کا سانس لیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں