پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

کویت: سیکیورٹی مہم کے دوران درجنوں افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مختلف گورنریٹس میں جامع سیکیورٹی اور ٹریفک مہمات کے دوران 24 گھنٹوں کے اندر 25 افراد کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گرفتار افراد مختلف جرائم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے، جن میں اقامہ قوانین کی خلاف ورزیاں بھی شامل ہیں۔ تمام ملزمان کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خلاف ورزیوں میں میعاد ختم شدہ اقامہ، مفرور افراد، گرفتاری کے وارنٹس، اور مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا شامل ہے۔

دریں اثنا، جلیب کے علاقے میں ایک ایشیائی مرد اور خاتون کو مقامی طور پر تیار کی گئی شراب فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس نے دونوں کو شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا اور ان کے قبضے سے تقریباً 30 بوتلیں مقامی شراب برآمد کی جو فروخت کے لیے تیار تھیں۔

سعودی عرب: 18 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکینِ وطن گرفتار

دونوں ملزمان اور ضبط شدہ سامان کو مزید کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں