تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

روس نے حملہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے، جرمنی

میونخ : جرمنی کے شہر میونخ میں ہونے والی سالانہ بین الاقوامی سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر نے متنبہ کیا کہ یوکرائن پر حملہ کیا گیا تو جواب میں روس کو فوری اور سخت پابندیوں کا سامناکرنا پڑے گا۔

میونخ میں ہونے والی جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کی سالانہ بین الاقوامی سیکیورٹی کانفرنس کے اختتامی سیشن میں روس اور یوکرائن کے بحران کی شدت اور ممکنہ خطرات پر بحث کی گئی۔

سیکیورٹی کانفرنس کی صدارت جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے کی، جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے روس سے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی اپیل کی۔

بیئربوک نے اس بات پر بھی زور دیا کہ 2014 سے جی سیون اور بین الاقوامی تنظیموں نے یوکرین کو48 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی امداد فراہم کی ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ یوکرائنی بحران عالمی سیکیورٹی کے لیے انتہائی پیچیدہ خطرہ ہے، وزیر خارجہ لٹویا کا کہنا تھا کہ روس سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنا ضروری ہے۔

جرمن چانسلر نے کہا کہ حملہ کیا گیا تو روس کو فوری سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، جرمن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روسی فوجیوں کا اجتماع یوکرائن کیلئے ناقابل قبول خطرہ ہے۔

Comments

- Advertisement -