مستقل رکنیت کیلئے فلسطینی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں فلسطین کی اقوام متحدہ کیلئے مستقل رکنیت کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں فلسطین کی بطور مستقل رکن شمولیت کی درخواست پر مشاورت ہو گی۔ فلسطینی اتھارٹی نے مکمل ممبرشپ کی درخواست 2011 میں پیش کی تھی۔
اقوام متحدہ کی مستقل رکنیت کیلئےفلسطینی اتھارٹی کی درخواست تاحال زیرالتوا ہے۔