تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ختم

نیویارک: مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ختم ہوگیا، اقوام متحدہ کے شعبہ امن سازی سلامتی کونسل کو کشمیر پر بریفنگ دی گئی۔

یو این سیاسی امور کے حکام نے بھی سلامتی کونسل کو کشمیر پر بریفنگ دی، سلامتی کونسل کو مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات پر بریفنگ دی گئی۔

سلامتی کونسل اجلاس میں 5 مستقل اور 10 غیرمستقل نمائندے شریک ہوئے، اراکین کو مقبوضہ کشمیر معاملے پر اقوام متحدہ کے مستقل نمائندے نے بریفنگ دی۔

خصوصی اجلاس میں قراردادیں پیش نہیں ہوتیں، شاہ محمود قریشی

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کے تمام ممبران سے بات کی، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر جی فائیو ممالک کو اعتماد میں لیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے کی بہتری کے لیے قدم اٹھا رہا ہے، مسئلہ کشمیر 5 دہائیوں بعد سلامتی کونسل میں زیر بحث آرہا ہے، بھارت نے بہت کوشش کی کہ سلامتی کونسل کا اجلاس نہ ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے اجلاس روکنے کے لیے کئی رکاوٹیں کھڑی کیں، دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے گئے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج تمام کشمیری یکجا ہوگئے ہیں، مقبوضہ کشمیر اب دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، خصوصی اجلاس میں قراردادیں پیش نہیں ہوتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -