تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سلامتی کونسل نے اسرائیل کے حق میں امریکی قرارداد مسترد کردی

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کے حق میں امریکی قرار داد مسترد کردی، امریکا نے اپنی قرارداد میں غزہ میں تشدد کا ذمہ دار حماس کو ٹھہرایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج نے ظلم کی انتہا کر رکھی ہے اور آئے دن معصوم اور نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا جاتا ہے جس کے خلاف کویت نے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کی جسے امریکا نے ویٹو کرنے کے بعد اپنی قرار داد پیش کر دی تھی جو مسترد ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کی طرف سے پیش کردہ قرارداد میں اسرائیل کی مذمت کی گئی تھی اور قرارداد غزہ کے عام شہریوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنے سے متعلق تھی۔


امریکا ’فلسطینیوں کے تحفظ کی قرارداد‘، سلامتی کونسل میں ویٹو کردے گا: نکی ہیلی


فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے یہ قراردداد کویت نے پیش کی تھی جو کہ سلامتی کونسل میں عرب ممالک کی نمائندگی کرتا ہے، امید کی جارہی تھی کہ اسے گزشتہ شام پیش کیا جاتا، تاہم اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کے بیان کے بعد اسے موخر کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی سفیر نکی ہیلی نے اقوام متحدہ کی جانب سے ڈرافٹ کردہ کویت کی قرارداد کو معاملے کا ایک رخ قرار دیتے ہوئے ہوئے عندیہ دیا تھا کہ اگر یہ قرارداد اقوامِ متحدہ میں پیش ہوئی تو امریکا اسے بغیر کسی سوال جواب کے ویٹو کردے گا۔

نکی ہیلی نے اپنے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ یہ ڈرافٹ مکمل طور پر ایک طرفہ ہے اور اس سے صرف اور صرف فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان جاری امن عمل کو نقصان ہی پہنچے گا، فائدہ کوئی نہیں ہوگا، اسی لیے ہم اسے ویٹو کردیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -