تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ترکی شام میں کردوں کے خلاف کاروائی سے بازرہے، سلامتی کونسل

نیویارک: اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا کہناہے کہ ترکی شام میں کردوں کے خلاف کاروائی سے باز رہے اور بین الاقوامی قوانین کاخیال رکھے۔

تفصیلات کے مطابق روس کی درخواست پرسلامتی کونسل میں ہونے والی بریفنگ میں اقوام متحدہ نےترکی کو شام میں بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی تنبیہ کی ہے۔

سلامتی کونسل کے بند کمرا اجلاس میں ترکی کی جانب سےشمالی شام میں کرد ملیشیاکےخلاف کارروائی پربات چیت کی گئی۔ سیکورٹی کونسل کےارکان نےترکی کی جانب سے شام میں کردوں کے خلاف کارروائیوں پرتشویش کااظہارکیا۔

دمشق حکومت کی جانب سےسیکورٹی کونسل کو ترک کارروائیوں سے متعلق شکایتی خط موصول ہواتھا۔ سیکورٹی کونسل نےمیونخ معاہدے میں شامل تمام فریقوں پرزوردیاکہ جنگ بندی معاہدے پرعملدرآمد کویقینی بنائیں تاکہ انسانی بنیادوں پرامدادکی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔

Comments

- Advertisement -