بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پاکستان سپر لیگ فائنل میچ: سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ سے متعلق سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔ 8 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے پیش نظر نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

پلان کے مطابق 8 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ فائنل کے لیے ٹریفک پولیس کے انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔ کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے آنے والوں کے لیے 3 مقامات سے شٹل سروس چلائی جائے گی۔

پارکنگ پوائنٹس سے گراؤنڈ منتقلی کے لیے اردو یونیورسٹی اور حکیم سعید گراؤنڈ سے شٹل سروس چلے گی، علاوہ ازیں بیت المکرم مسجد کے قریب واقع گراؤنڈ سے بھی شٹل سروس چلے گی۔

فائنل کے لیے 16 سو اہلکار ٹریفک کا نظام سنبھالیں گے۔ فائنل والے دن کارساز سے عام ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا جبکہ یونیورسٹی روڈ سے دائیں جانب اسٹیڈیم جانے والا ٹریک بھی بند ہوگا۔

سیکیورٹی پلان کے تحت فائنل والے دن نیو ٹاؤن اور ڈالمیا روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہوگا۔ شائقین کو صرف شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم جانے کی اجازت ہوگی۔

پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ کل 25 مارچ کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان منعقد ہوگا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں