اشتہار

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی(3 اکتوبر 2026): خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے "عزم استحکام” ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیاں جاری ہیں، جن کے دوران خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مجموعی طور پر 11 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس پر مبنی (آئی بی او) کارروائی کی گئی، جہاں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

FOLLOW US ON ARY TUBE

اس کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ان کارروائیوں سے دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقوں گورندر اور ماشکیل میں بھی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن "رد الفتنہ 3” کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ماشکیل میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، جس پر فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے 6 دہشت گردوں کو تعاقب کے بعد ہلاک کر دیا گیا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف یہ کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں