The news is by your side.

Advertisement

بلوچستان میں‌ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دس دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آوران میں آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو مار ڈالا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کےعلاقے آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کےدوران دہشت گردوں کی جانب سےسیکیورٹی فورسزپر فائرنگ کی گئی جس کا اہلکاروں نے بھرپور جواب دیا اور دس دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے دو روز قبل آپریشن کے دوران لانس نائیک اقبال کو زخمی کیا تھا جس کے بعد وہ اسپتال منتقلی کے دوران شہید ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کے ضلع آوران میں‌ پاک فوج کا آپریشن، لانس نائیک شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بیس دسمبر کو  پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے ضلع آوران میں آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ دورانِ آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد اقبال شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر کراچی کے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق لائنس نائیک محمد اقبال اسپتال منتقلی کے دوران زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے شہید ہوگئے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں