تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستانی عوام کو پٹرول پر سبسڈی دینے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور اہلیہ آج نیب راولپنڈی میں طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پی ٹی آئی...

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران جوان شہید

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران سکیورٹی فورسز کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار عمر حیات شہید ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُر عزم ہے، ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ 26 ستمبر کو جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ کے دوران دو جوان شہید اور ایک دہشت گرد ہلاک ہوا تھا۔

پاک فوج کے جوانوں کی مؤثر اور بروقت جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا، مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اورگولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

ہلاک ہونے والا دہشت گرد فورسز، بے گناہ شہریوں پر حملوں اور سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں نائیک رشید اور سپاہی رسول بادشاہ نے جام شہادت نوش کیا۔

Comments