بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارراوئی، دہشت گردی کی کوشش ناکام balochistan
The news is by your side.

Advertisement

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردی کی کوشش ناکام

کوئٹہ: آپریشن ردالفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن ردالفساد ملک بھرمیں بھرپور انداز میں جاری ہے، بلوچستان کےمختلف علاقوں میں حساس اداروں اور ایف سی کی جانب سے آپریشنز کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ4  روز کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں ڈیرہ بگٹی، دشت، کلیری ڈھل، سمانی میں کارروائیاں کی گئیں، حساس اداروں اور ایف سی اہلکاروں نےدہشت گردی کی بڑی کارروائی بروقت ناکام بنادی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ایف سی کی جانب سے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مختلف سرچ آپریشنز کیے گئے، جس کے دوران متعدد مشکوک افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔

ایف سی کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے مشکوک افراد کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود، بارودی سرنگیں، راکٹس اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں