اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

بڈھ بیر حملے کا ایک ملزم چارسدہ سے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

چارسدہ: بڈھ بیر حملے کا ایک ملزم چارسدہ سے گرفتار کرلیا گیا، جس کا تعلق افغانستان سے ہے۔

چارسدہ میں سیکورٹی فورسز نے کا رروائی کی، کارروائی کے دوران بڈھ بیر حملے میں ملوث مبینہ ملزم گرفتار کرلیا، سانحہ بڈھ بیر کے چند روز میں حساس اداروں نے حملے میں ملوث ملزم کو ڈھونڈ نکالا، جس کا تعلق افغانستان سے ہے۔

ملزم کو سیکورٹی فورسز نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہیں۔

پاک فضائیہ کے کیمپ پرحملے کے بعد پریس کانفرنس میں پاک فوج کے ترجمان نے انکشاف کیا تھا کہ حملے کا منصوبہ افغانستان میں بنا، حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہونے کے ٹھوس شواہد ملنے پر پاکستانی حکام شواہد لے کرافغانستان جائیں گے۔

واضح رہے کہ بڈھ بیر حملے میں کیپٹن اسفندیار سمیت تئیس افراد شہید ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں