جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

اسپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنہ خوارج کے حملے ناکام ، 15 سے 20 طالبان ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاک فوج نے اسپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملوں کو مؤثر انداز میں پسپا کردیا، جس کے نتیجے میں 15 سے 20 افغان طالبان ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ افغان طالبان نے 15 اکتوبر کی صبح اسپن بولدک کے علاقے میں چار مختلف مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حملہ تقسیم شدہ دیہات سے کیا گیا جہاں شہری آبادی کا خیال نہیں رکھا گیا جبکہ افغان طالبان نے اپنی جانب سے پاک افغان فرینڈ شپ گیٹ تباہ کردیا، طالبان کی کارروائی باہمی تجارت ،قبائلی تعاون کیخلاف ذہنیت کی عکاس ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی میں 15 سے 20 افغان طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جب کہ فتنہ الخوارج اور طالبان کے اسٹیجنگ پوائنٹس پر مزید جنگجوؤں کے جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ 14 اور 15 اکتوبر کی درمیانی شب کرم سیکٹر میں بھی حملے کی کوشش کی گئی، تاہم پاکستانی چوکیوں پر حملہ مؤثر انداز میں ناکام بنایا گیا اور جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی 8 پوسٹس اور 6 ٹینک تباہ کردیئے گئے، جبکہ 25 سے 30 افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے جنگجو مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ترجمان کے مطابق طالبان کا پاکستان پر حملہ شروع کرنے کا الزام بے بنیاد اور جھوٹا ہے، پاکستانی چوکی یا سامان پر قبضے کے دعوے محض پروپیگنڈا ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پاک فوج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور قومی خودمختاری و سرحدی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں