تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، ایک دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک کردیا، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا۔

تفصیلات کے مطابق اک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا ، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔

ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسزاورشہریوں پرحملوں میں ملوث تھا جبکہ شمالی وزیرستان میں قاری سمیع کی ہلاکت میں بھی ملوث تھا۔

ترجمان کے مطابق علاقہ عمائدین کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن کی مکمل حمایت ہے۔

Comments

- Advertisement -