بنوں : سیکورٹی فورسز نے جانی خیل میں آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ فورسز نے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔
- Advertisement -
ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردسیکورٹی فورسزکےخلاف سرگرمیوں میں ملوث تھا۔
یاد رہے گذشتہ روز کوئٹہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے مقابلے میں 4 اہلکار بھی زخمی ہوگئے تھے ، ہلاک دہشت گرد بلوچستان میں تخریب کاری کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔