تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ٹھکانے لگادیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

سکیورٹی فورسز نے آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا، آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، شدید فائرنگ کےتبادلےمیں چار دہشت گرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق مارےگئے چاروں دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سےاسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

اس سے قبل سترہ اکتوبر کو بھی سیکورٹی فورسز نے جانی خیل میں آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

پندرہ اکتوبر کو بھی کوئٹہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے مقابلے میں 4 اہلکار بھی زخمی ہوگئے تھے ، ہلاک دہشت گرد بلوچستان میں تخریب کاری کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔

Comments

- Advertisement -