تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی: لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لکی مروت میں آرمی، پولیس نے دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی پر آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور ایک پکڑا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت ساجد، علیم، آفتاب، فضل الرحمان کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور ایمونیشن برآمد کرلیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد اغوا، شہریوں کے خلاف دہشت گردی میں ملوث تھے، دہشت گردوں نے 22 جنوری کو ایف سی کا سپاہی شہید کیا تھا۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے کے لوگوں نے آپریشن پر فورسز کو سراہا، علاقہ مکینوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے ضلع جھلر فورٹ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا تھا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

Comments