سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خیبرپختونخوا میں کارروائیاں کیں اس دوران23 خوارج مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ اور بنوں میں کارراوئیاں کیں اس دوران باجوڑ میں 11 اور بنوں میں 12 خوارج مارے گئے۔
باجوڑ میں ہلاک ہونے والوں میں خواج سرغنہ سجاد عرف ابوذر شامل ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، آپریشن عزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم جاری ہے۔
یہ پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 15 خوارج ہلاک
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز خوارج کو ٹھکانے لگانے کے لیے پرعزم ہیں، غیرملکی پشت پناہ یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے، عوام کے تحفظ کے لیے فورسز ہر محاذ پر سرگرم ہیں۔
علاوہ ازیں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ خوارج کی بنوں میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فتنہ خوارج کا خارجی دیسی ساختہ بم نصب کرتے ہوئے مارا گیا، بھارتی انسپانسرڈ خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزڈ آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خوارج بڑھتی مایوسی میں آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں، سیکیورٹی فورسز کے مسلسل اور مؤثر آپریشنز نے خوارج کو محدود کردیا۔
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں


