جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں ، 31 خارجی ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں میں 31 بھارتی اسپانسرڈ خارجی دہشت گرد ہلاک کردیے۔

تفصیلات کے مطابق فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے اضلاع بنوں اور لکی مروت میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 31 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ کارروائیاں 13 اور 14 ستمبر کو کی گئیں ، لکی مروت میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے مؤثر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 14 بھارتی اسپانسرڈ خارجی دہشت گرد مارے گئے۔

اسی طرح بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 17 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

مزید پڑھیں : خیبر پختونخوا میں آپریشنز کے دوران 12 جوان شہید، 35 خارجی دہشتگرد ہلاک

ترجمان کا کہنا تھا کہ بنوں اور لکی مروت میں کارروائیوں کے بعد سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ علاقے میں دہشت گردوں کے باقی نیٹ ورکس کو بھی ختم کیا جا سکے۔

پاک فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے 31 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے جوان خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو پاکستان میں چھپنے نہیں دیا جائے گا۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں