راولپنڈی (21 مئی 2026): سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 48 گھنٹے میں 23 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔
پاک افواج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے جاری کیے گئے بیان میں بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں، خوارج کے زیرِ استعمال زیر زمین سرنگیں اور بنکرز کو تباہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں خارجی دہشتگرد لیڈر جان میر عرف طور ثاقب بھی شامل ہے جس کے سر کی قیمت مقرر تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، ڈی آئی خان اور ٹانک میں 5 خوارج ہلاک
بیان میں مزید بتایا گیا کہ کارروائیاں دتہ خیل، اسپن وام اور بنوں میں کی گئیں، عزم استحکام کے تحت دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں


