ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، ڈی آئی خان اور ٹانک میں 5 خوارج ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (8 مئی 2026): سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقوں ڈی آئی خان اور ٹانک میں دو الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمائیت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے پانچ خوارج ہلاک کر دیے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران، اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار خوارج مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنیوالے 13 خوارج ہلاک

بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک خارجی مارا گیا، ہلاک ہونے والے ہندوستانی اسپانسرڈ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک خوارج علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ خارجی کے خاتمے کیلیے کلئیرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن ’عزم استحکام‘ کے تحت انسداد دہشتگردی آپریشن پوری رفتار سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں