اشتہار

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 6 دہشت گرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ(یکم اکتوبر 2026): سیکیورٹی فورسز نے "آپریشن ردالفتنہ 3” اور "عزمِ استحکام” ویژن کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے کچھی کے علاقے سنی میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی، جہاں "فتنہ الہندوستان” کے دہشت گردوں کو کواڈ کاپٹرز کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

اس کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے جبکہ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ علاقے میں ممکنہ باقی ماندہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں بھی عزمِ استحکام ویژن کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ اس آپریشن کے دوران خوارج کے متعدد ٹھکانے اور خفیہ سرنگیں تباہ کر دی گئیں، اور کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

سرچ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں بارودی مواد اور دھماکا خیز سامان برآمد کیا گیا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے کامیابی کے ساتھ ناکارہ بنا دیا گیا۔

سیکیورٹی حکام کا عزم ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک یہ کارروائیاں پورے عزم اور عسکری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں