سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے سرغنہ طارق کچھی کو ہلاک کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مغل کوٹ سیکٹر بنوں میں کامیاب کارروائی کے دوران طارق کچھی کے ساتھ حکیم عرف ٹائیگر بھی مارا گیا۔
فتنہ الخوارج کے ہلاک دہشت گردوں سے بھارتی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
خارجی طارق کچھی کی تشکیل دو سال سے دہشت گردی اور بھتہ خوری میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گرد افغان سے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے سہولت کار تھا۔
اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کا خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے چاردہشت گردوں کوجہنم واصل کیا تھا۔۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ سترہ اکتوبرکومیر علی میں کھادی پوسٹ پرفتنہ الخوارج نےبزدلانہ خود کش حملےکی ناکام کوشش کی، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے بزدلانہ خودکش حملے میں جل کر تین خواتین اور دوبچےجاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ خارجی دہشت گرد گل بہادرگروپ نے اس دھماکےکی ذمہ داری قبول کی تھی، خارجی گل بہادرافغان طالبان کی سرپرستی میں افغانستان میں چھپا ہوا ہے۔
فتنہ الخوارج کے دہشت گرد ناکامی کے بعد کے پی کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہےہیں تاہم سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں


