جمعرات, ستمبر 10, 2026
اشتہار

پنجگور میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (11 اگست 2026): سکیورٹی فورسز کے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں 10 اگست کو کیے گئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشتگرد مارے گئے۔

مسلح افواج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمائیت یافتہ آلہ کاروں کے خاتمے اور خطے میں دیرپا امن کی بحالی کیلیے جاری انسداد دہشتگردی کی مہم کے سلسلے میں آپریشن کیا، جس میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

بیان میں بتایا گیا کہ اس آپریشن کے دوران جائے وقوعہ سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ بموں کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کر کے تلف کر دیا جس کے فوراً بعد علاقے میں کسی بھی ممکنہ خطرے کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلیے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے عزمِ استحکام وژن کے تحت انسداد دہشتگردی کی یہ بھرپور مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں