لاہور : سیکیورٹی گارڈ نے معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو گولی ماردی، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں ایک فرنچائز کے باہر تعینات سیکیورٹی گارڈ نے معمولی تلخ کلامی پر ایک نوجوان کی پیٹ میں گولی مار دی، نوجوان کا قصور یہ تھا کہ وہ فرنچائز کے باہر کھڑا تھا۔
اے آر وائی نیوز کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جائے وقوعہ پر لوگوں کا ہجوم لگا ہوا ہے اسی اثناء میں اچانک ایک فائر ہوا اورگولی نوجوان امان اللہ کے پیٹ میں جالگی۔
زخمی نوجوان کراہتا ہوا چند قدم آگے جاکر گر گیا، وہاں موجود لوگوں نے زخمی نوجوان کو رکشہ میں بٹھا کر جنرل اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: سیکیورٹی گارڈ نے ’ماسک‘ سے خوفزدہ ہوکربچے کوگولی ماردی
بعد ازاں اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور ملزم سیکیورٹی گارڈ اکرم کو اپنی حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔
مزید پڑھیں: کراچی،سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے راہ گیر جاں بحق
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔