بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

اتفاقیہ گولی چلنے سے بیکری مالک کا بیٹا جاں بحق، گارڈ فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گلستان جوہر میں بیکری میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں بیکری مالک کا بیٹا جاں بحق ہوگیا، بیکری مالکان کا کہنا ہے کہ واقعہ غلطی سے پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے شواہد دیکھ کر ایسا نہیں لگتا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جوہر موڑ پر واقع ایک بیکری کے سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے بیکری مالک کا بیٹاجان کی بازی ہارگیا، سکیورٹی گارڈ موقع واردات سے فرار ہوگیا۔

بیکری مالکان کا بیان ہے کہ واقعہ غلطی سے پیش آیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد دیکھ کرایسا نہیں لگتا کہ واقعہ غفلت کانتیجہ ہے،غلطی سے گولی چلتی تو نیچے سے اوپر کی جانب جاتی۔

پولیس کے مطابق واقعے میں گولی سر پرلگی اور دوسری جانب کان کےنیچےسےنکلی، پولیس نے تفتیش کادائرہ وسیع کردیا، کرائم سین یونٹ واقعے کی نئے سرے سے تحقیقات کر رہا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ مقتول معاذ کا پوسٹ مارٹم ہو گیا ہے، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کل موصول ہو گی، رپورٹ کے بعد واضح ہو جائیگا کہ گولی اتفاقیہ چلی تھی یا ماری گئی؟


مزید پڑھیں: کراچی،سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے راہ گیر جاں بحق


بیکری میں موجود ڈی وی آر پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے، ڈی وی آر میں 20 تاریخ کے بعد کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ نہیں ہے۔


مزید پڑھیں: سیکیورٹی گارڈ نے خوفزدہ ہوکربچے کوگولی ماردی


دوسری جانب مقتول معاذ کے چچا کاکہنا ہے کہ گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلی جس سے معاذ چل بسا، ذرائع کے مطابق ایم ایل اوجناح اسپتال نے کہا ہے کہ جس جگہ گولی لگی وہ اتفاق نہیں ہوسکتا، پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔


مزید پڑھیں: سیکیورٹی گارڈسے اتفاقیہ گولی چل گئی، خاتون کیشئرجاں بحق


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں