تازہ ترین

غیرتربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈ معمولی بات پر آپے سے باہر

کراچی: شہر قائد کے علاقے عزیز آباد کے پارک میں تعینات سیکیورٹی گارڈ نے بچوں کے کھیل کود سے نہ رکنے پر سرعام فائرنگ کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عزیر آباد کے علاقے حسین آباد کے فیملی پارک میں تعینات گارڈ نے  بچوں کی کھیل کود پر مشتعل ہو کر سب کے سامنے ہوائی فائرنگ کردی۔

غیرتربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈ نے جس وقت فائرنگ کی پارک میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

فائرنگ کے بعد خواتین اپنے بچوں کو گود میں اٹھا کر بھاگیں جبکہ دیگر لوگ بھی حفاظت کے لیے ادھر اُدھر ہوئے۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے واقعے کے بعد پارک پہنچ کر گارڈ کو تحویل میں لیا اور اُسے تفتیش کے لیے تھانے منتقل کیا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی گارڈ بات نہ ماننے پر مشتعل ہوا اور اُس نے فائرنگ کردی۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی غیر تربیتی یافتہ سیکیورٹی گارڈز کی وجہ سے کئی شہری زخمی ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -