تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور : سیکیورٹی حکام نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر کے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر پولیس کمانڈوز تعینات کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ میں گزشتہ روز دہشت گردوں کے پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کیا گیا جس نے لاہور سمیت ملک بھر میں دہشتگردی کے بڑے منصوبے بنارکھے تھے۔

ایڈیشنل آئی ایڈمن نے کا کہنا ہے کہ خطرات کے پیش نظر ملک بھر کے تمام ریلوے اسٹیشنوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ تمام اسٹیشنوں پر اہلکاروں کی اضافی نفری بھی تعینات کردی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ریلوے اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کمانڈوز بھی تعینات کردئیے گئے ہیں جبکہ ٹرینوں میں ملازمین کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

اے آئی جی ایڈمن کا کہنا ہے کہ ریلوے تنصیبات کی سیکیورٹی بھی سخت کردی ہے۔

شاہدرہ سے گرفتار دہشتگردوں کا جسمانی ریمانڈ منظور

خیال رہے کہ ملزمان کو دو روز قبل سی ٹی ڈی نے شاہدرہ سے گرفتار کرکے بارودی مواد، اسلحہ، غیر ملکی کرنسی برآمد کی تھی۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان سول سیکریٹریٹ سمیت دیگر اہم عمارتوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

Comments

- Advertisement -