ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، 15 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے 15 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی اور اڈیالہ جیل اور اس کے اطراف کے علاقوں کو پہلی بار ریڈ زون ڈکلیئر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے 15 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

انتظامیہ کی جانب سے پہلی بار اڈیالہ جیل اور اس کے اطراف کے علاقوں کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جیل کے اندر اور اطراف میں 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ اسلحہ، ڈنڈے اور ہر قسم کے احتجاج پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

اڈیالہ روڈ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور مختلف مقامات پر ناکے قائم کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کا دن ہے، دوسری جانب خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے بھی آج اڈیالہ جیل پہنچنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے 6 رہنماؤں سمیت بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی بھی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے، جس کے باعث سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں