سانحہ سیہون، سیکیورٹی غفلت کے باعث ہوا، منظور وسان

کراچی: وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے انکشاف کیا ہے کہ سانحہ لعل شہباز قلندر درگاہ کی سیکیورٹی میں غفلت برتی گئی، خودکش حملہ آور واک تھرو گیٹ سے گزرا مگر اُسے روکا نہیں گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر حملے کا کبھی تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، دہشت گرد سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے لیے کارروائیاں کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر سازش کے تحت ملک بھر میں دہشت گردی تیز ہوگئی تاہم سندھ حکومت سہیون دھماکے میں ملوث افراد اور اُن کے ذمہ داران کو کیفرکردار تک ضرور پہنچائے گی۔