The news is by your side.

Advertisement

شہبازشریف کی پیشی، ایف آئی اے دفتر کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات

لاہور : اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی پیشی کے موقع پر ایف آئی اے دفتر کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرلئے گئے اور واٹرکینن بھی پہنچادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اورحمزہ شہبازکی ایف آئی اے میں پیشی کے پیش نظر ایف آئی اے دفتر کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرلئے گئے ، ایف آئی اے دفتر کے سامنے والی سڑک عام ٹریفک کے لیے بندکردی گئی ہے جبکہ واٹرکینن بھی پہنچادی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن نے کارکنوں کو ایف آئی اے دفتر کے باہر اکٹھے ہونے کی کال دے رکھی ہے۔

گذشتہ روز سیشن عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو 10جولاٸی تک دونوں کو نہ گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

شہبازشریف کی درخواست میں کہا تھا کہ منی لانڈرنگ الزامات پرنیب پہلےہی ریفرنس دائرکرچکاہے، نیب کی ناکامی کےبعدایف آئی اے نے بے بنیاد تفتیش شروع کردی، ایف آئی اے مقدمےمیں شامل تفتیش ہوناچاہتاہوں۔

خیال رہے شوگرانکوائری اسکینڈل میں ایف آئی اے نے تحقیقات کیلئے کل شہباز شریف کو طلب کیا ہے جبکہ حمزہ شہباز کو 24 جون کو طلب کیا ، ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز کے سی ای او کی حیثیت سے طلب کیا گیا، انکوائری میں شامل نہ ہونے پر انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں