منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ، داخلی راستوں پر سخت چیکنگ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی اور اہم سرکاری عمارتوں اورریڈ زون کی سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے حملے کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر شہر کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی راستوں پر پولیس نے سخت چیکنگ کا عمل شروع کر دیا ہے، جبکہ اہم سرکاری عمارتوں اور ریڈ زون کی سیکیورٹی بھی مزید بڑھا دی گئی ہے۔

شہریوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے مسافروں کی بھی جامع چیکنگ کی جا رہی ہے۔

فیض آباد بس اڈے پر آنے والے مسافروں کے شناختی کارڈ نمبرز درج کیے جا رہے ہیں، جبکہ ٹرانسپورٹ مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام مسافروں کا ڈیٹا متعلقہ تھانے کو فراہم کریں۔

سیکیورٹی اداروں نے کہا ہے کہ یہ اقدامات احتیاطی تدابیر کے طور پر کیے جا رہے ہیں تاکہ ممکنہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں