ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

سیکیورٹی تھریٹ ، اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے جبکہ جیل کے باہر خار دار تاروں لگائے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی تھریٹ کے پیش نظر اڈیالہ جیل کےاطراف سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ، اڈیالہ جیل کے باہر خار دار تاروں کی تنصیب شروع کردی گئی ہے اور اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

اڈیالہ جیل سے متصل اڈیالہ روڈ پر ناکے قائم کردیے گئے ہیں اور جیل کےمرکزی دروازےپرملاقاتوں پر پابندی کے بینر آویزاں بھی کردیئے گئے ہیں۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں صرف متعلقہ افراد کو جانے کی اجازت ہے جبکہ میڈیا کی گاڑیوں کو جیل سے 2 کلو میٹر دور کھڑے ہونے کی اجازت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں