پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

نوجوان تاجر میر رضا کی قبر پر سیکیورٹی سخت، ڈو ناٹ کراس ٹیپ لگا دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نوجوان میر رضا کی قبر کے قریب 2 پولیس اہلکار کو تعینات کرتے ہوئے ڈوناٹ کراس کی سیل بھی لگادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میر رضا کیس میں قبر کشائی کا عمل فی الحال مؤخر ہونے کے بعد پولیس نے قبرستان میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقائی مجسٹریٹ کے احکامات پر میر رضا کی قبر کے قریب پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ قبر کے اطراف "ڈو ناٹ کراس” کی حفاظتی ٹیپ اور سیل بھی لگا دی گئی ہے تاکہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کا داخلہ روکا جا سکے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 2 شفٹوں میں پولیس اہلکار مسلسل میر رضا کی قبر کے قریب ڈیوٹی پر مامور رہیں گے۔

حکام کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ قبر کشائی کا عمل مکمل ہونے اور قانونی مراحل طے پانے کے بعد ہی اس نفری کو قبرستان سے ہٹایا جائے گا۔

خیال رہے کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا علی کی قبر کشائی تمام تر انتظامات مکمل ہونے کے باوجود راتوں رات میڈیکل بورڈ کی تبدیلی پر اہلخانہ کے شدید تحفظات اور عدم اعتماد کے باعث موخر کر دی گئی تھی۔

مقتول کے والد میر حسن نے کیس کے تفتیشی افسر کو تحریری درخواست جمع کرائی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پہلے سے تشکیل شدہ آٹھ رکنی بورڈ کے علاوہ کسی بھی نئے بورڈ پر اعتماد نہیں ہے۔

والد نے واضح کیا کہ اگر پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کی سربراہی میں پہلا بورڈ ہی قبر کشائی کرے گا تو اجازت دی جائے گی، بصورت دیگر کسی نئے بورڈ کو قبر کشائی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں