پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کیخلاف ایک اور ایف آئی آر سامنے آگئی۔
شہری عمران خان کی مدعیت میں شہبازگل کیخلاف پسنی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔
شہری عمران خان ولد جان محمد کی مدعیت میں 5 دسمبر کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ شہبازگل کیخلاف درج مقدمے میں بغاوت سمیت سنگین دفعات شامل ہیں۔
مقدمے میں 131،153،504،500،501،505 کی دفعات شامل ہیں۔ شہبازگل کیخلاف راولپنڈی جلسےمیں کی گئی تقریر کیخلاف مقدمہ درج کیاگیاتھا۔