تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ن لیگی امیدوار نذیر چوہان کو دیکھ کر لوٹے لوٹے کے نعرے لگ گئے

پی ٹی آئی سے منحرف ہوکر ن لیگ کے ٹکٹ پر ضمنی الیکشن لڑنے والے نذیر چوہان کو دیکھ کر ان کے حلقے کے عوام نے لوٹے لوٹے کے نعرے لگا دیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے لیے اپنے حلقہ انتخاب میں ضمنی الیکشن کی مہم چلانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگیا اور عوام نے انہیں دیکھ کر لوٹے لوٹے کے نعرے لگا کر ان کا استقبال کرنا شروع کردیا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ منگل کے روز پیش آیا جب پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 167 سے ن لیگی امیدوار نذیر چوہان کے لیے انتخابی مہم چلانا مشکل ہوگیا اور وہ جیسے ہی اپنے حلقہ انتخاب میں گئے وہاں کے عوام نے انہیں دیکھ کر لوٹے لوٹے کے نعرے بلند کردیے۔

ن لیگی امیدوار نذیر چوہان اپنی اتنخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرنے گرین ٹاؤن پہنچے جہاں ان کو دیکھتے ہی اہل علاقہ جمع ہوگئے اور لوٹے لوٹے کے نعرے بلند کردیے جس سے نذیر چوہان بھی ہکا بکا رہ گئے۔

سخت ترین عوامی ردعمل کے بعد ن لیگی امیدوار نذیر چوہان کارنر میٹنگ چھوڑ کر وہاں سے چلے گئے اور موقع پر موجود پولیس کی بھاری نفری نے انہیں ہجوم سے باہر نکالا۔

Comments

- Advertisement -