تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

ٹرین آتا دیکھ کر پولیس گرفتار لڑکی کار میں چھوڑ کر فرار، پھر کیا ہوا؟ سنسنی خیز ویڈیو دیکھیں

امریکا میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جس میں پولیس ٹرین آتا دیکھ کر گرفتار لڑکی کو ریلوے ٹریک پر کھڑی کار میں چھوڑ کر فرار ہوگئی۔

تیز رفتار ٹرین کے سامنے آنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہوتا ہے، کوئی ذی ہوش انسان ازخود ایسی جرات نہیں کرتا تاہم امریکا میں ایسا دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا جس میں غافل پولیس اہلکار تیز رفتار ٹرین اپنی سمت آتا دیکھ کر گرفتار لڑکی کو ریلوے ٹریک پر کھڑی کار میں چھوڑ کر اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ کھڑے ہوئے جب کہ ٹرین زوردار طریقے سے کار سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار کئی فٹ دور جاگری اور اس میں سوار لڑکی کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

یہ واقعہ امریکی ریاست کولوراڈو میں گزشتہ ہفتے پیش آیا جس کی ویڈیو ریاست کے پلیٹ وِل اور فورٹ لوپٹن پولیس محکموں کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس میں پولیس افسران کی شق القلبی کا مظاہرہ دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس میں لڑکی کو شدید زخمی حالت میں دکھایا گیا ہے۔

واقعہ امریکا سے ہے جہاں پولیس گرفتار کی گئی لڑکی کوپولیس کار میں ہتھکڑی لگا کرخود ٹرک کی تلاشی لے رہے تھے کہ اچانک ٹرین آگئی۔ ریل گاڑی کی آواز سنتے ہی دونوں اہلکار زیر تلاشی ٹرک، کار اور لڑکی کو وہیں چھوڑ کررفوچکر ہوگئے۔

امریکی ریاست کولوراڈو میں دو سکیورٹی افسران کے رویے کا ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس کا اختتام قتل کی صورت میں بھی ہوسکتا تھا۔ پولیس اہلکار گاڑی سے اترگئے۔ جب انہیں اندازہ ہوا کہ ٹرین آ رہی ہے تو وہ کار کی عقبی نشست پرایک لڑکی کو ہتھکڑیاں لگے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

امریکی کولوراڈو کے حکام کی جانب سے جاری کردہ ایک دلچسپ ویڈیو کلپ میں اس لمحے کو دکھایا گیا ہے جب ایک مال بردار ٹرین پٹری پر کھڑی پولیس کی پٹرول کار سے ٹکرا گئی جس میں پچھلی سیٹ پر ایک ہتھکڑی لگی لڑکی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پلیٹ ویلے کے دو پولیس افسران نے تعاقب کرکے ٹرک میں سوار 20 سالہ لڑکی یارینی ریوس گونزالیز کو ریلوے ٹریک کے قریب روکا اور اپنی گاڑی پٹڑیوں پر کھڑی کرنے کے بعد لڑکی کو گرفتار کرکے اور ہتھکڑی پہنا کر اپنی کار کی پچھلی نشست پر بٹھا دیا۔ جس کے بعد وہ ٹرک کی تلاشی لینے لگتے ہیں، اسی اثنا میں انہیں ٹرین کی وسل سنائی دیتی ہے۔

صرف چند لمحوں میں پولیس افسران کو اندازہ ہو جاتا ہے کہ ایک تیز رفتار ٹرین ان کی کار کی جانب آ رہی ہے، جس میں گرفتار کی گئی لڑکی موجود تھی، تاہم اس موقع پر انتہائی سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حواس باختہ ہوکر اپنی جان بچانے کیلیے وہاں سے بھاگ کر پیچھے آجاتے ہیں جب کہ لڑکی کو بے یارومددگار کار میں ہی پڑا رہنے دیتے ہیں۔

ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی ایک افسر نے محسوس کیا کہ ٹرین کار کے قریب آ رہی ہے، اس نے چیخنا شروع کر دیا جبکہ دوسرے افسر نے اپنے ساتھی سے کہا کہ "پیچھے رہو”، اس کے بعد ایک افسر کئی بار کار کے قریب مڑتا ہوا نظر آیا۔

اسی اثنا میں ٹرین وہاں پہنچ جاتی ہے اور کار کو ٹکر مار کر اسے پٹڑیوں پر کئی میٹر تک ساتھ دھکیلتی ہوئی لے جاتی ہے اور کافی آگے جاکر کار اطراف میں جاگرتی ہے۔

حادثے کے کچھ دیر بعد ایک پولیس افسر کو لڑکی کے حوالے سے بار بار یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ کیا وہ وہاں تھی؟ کیا وہ وہاں تھی؟ جس کے بعد دونوں پولیس افسران اس سمت بھاگتے ہیں جہاں ٹرین کار کو اپنے ساتھ گھسیٹتی ہوئی لے گئی تھی۔

کچھ دور آگے جاکر انہیں کار مل جاتی ہے تاہم اس کا کچومر نکل چکا ہوتا ہے جبکہ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں موجود لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔

زخمی لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا، حادثے کے نتیجے میں اس کا ایک بازو ٹوٹ چکا ہے جب کہ لڑکی کے وکیل کے مطابق اس کی موکلہ کی پسلیاں اور جسم کی کئی دوسری ہڈیاں بھی ٹوٹ گئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -