منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

‏’کینیڈا کے ساتھ کثیرالجہتی شراکت داری کے خواہاں ہیں‘ ‏

اشتہار

حیرت انگیز

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کینیڈاکے ساتھ کثیرالجہتی، طویل المعیاد اور پائیدار شراکت داری ‏کا خواہاں ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے کینیڈین ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں ‏باہمی دلچسپی ، دوطرفہ تعاون اور خطے کی صورتحال پر گفتگو۔

ملاقات میں افغانستان میں امن واستحکام پر بھی گفتگو ہوئی اور کینیڈین ہائی کمشنر نےافغانستان سےمحفوظ ‏انخلامیں تعاون کو سراہاں۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ کینیڈاکے ساتھ کثیرالجہتی، طویل المعیاد اور پائیدار شراکت داری کا خواہاں ‏ہیں۔

گزشتہ ماہ وزیرداخلہ شیخ رشید سے کینیڈا کی ہائی کمشنربرائے پاکستان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دوطرفہ ‏تعلقات، افغانستان، خطے کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات دونوں میں اتفاق کیا گیا کہ افغانستان میں پائیدارامن خطےکی خوشحالی کےلئےناگزیر ہے اور ‏افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد اور غذائی قلت پیداہونے کے عوامل کے خاتمے کے ساتھ ساتھ پاکستان ‏اور کینیڈاکےتعلقات مزیدفعال بنانے کی ضرورت ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان افغان امن اور سیاسی استحکام کے لئے کردار کرتا رہے گا، افغانستان خود مختار ‏ملک ہے اپنے فیصلے خود لینے کیلئے بااختیارہے، افغان حکومت کومشورہ دے سکتے ہیں لیکن خاص فیصلے پر ‏مجبور نہیں کرسکتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں