جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

سہیل خان کی سابقہ اہلیہ نے طلاق پر پہلی بار خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی (25 جنوری 2026): بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان کے بھائی اداکار و فلم پروڈیوسر سہیل خان کی سابقہ اہلیہ سیما سجدیہہ نے طلاق پر پہلی بار خاموشی توڑ دی۔

سیما سجدیہہ حال ہی میں نیٹ فلکس کے شو ’فیبولس لائف آف بالی وڈ وائوز‘ میں نظر آئیں جہاں انہوں نے سہیل خان سے طلاق، سلمان خان کی سپورٹ اور سابق شوہر کے اہل خانہ پر گفتگو کی۔

سیما سجدیہہ اپنی صاف گوئی کیلیے جانی جاتی ہیں، وہ اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرنے اور دوسروں تک اپنی بات پہنچانے سے کبھی نہیں ہچکچاتیں۔ وہ ہمیشہ اپنے تعلقات، خاندانی مسائل، بچوں اور دوستیوں کے بارے میں کھل کر بات کرتی آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق کے بعد سہیل خان کو نیا پیار مل گیا

شو کے دوران گفتگو میں سیما بالی وڈ اداکار کی سابقہ اہلیہ نے بتایا کہ سہیل خان سے علیحدگی کے دوران سلمان خان اور ان کے خاندان نے انہیں بھرپور سپورٹ کیا۔

سہیل خان اور سیما سجدیہہ 2022 تک رشتہ ازدواج میں منسلک رہے اور ان کے دو بیٹے نروان اور یوہان ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے نہ صرف سلمان خان بلکہ ان کے پورے خاندان کی طرف سے ملنے والی غیر متزلزل حمایت کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ زندگی کے کئی اہم موڑ پر یہ خاندان ان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ موجود ہوتے ہیں، اگرچہ میری طلاق ہو چکی ہے لیکن میرے بچے آدھے خان اور آدھے سجدیہہ ہیں چنانچہ ان کے ذریعے یہ ہمیشہ میرا خاندان رہے گا، ہم نے خوش اسلوبی سے علیحدگی اختیار کی لیکن صرف بطور میاں بیوی، ہم آج بھی ایک خاندان ہیں وہ میرے بچوں کے والد ہیں اور یہ حقیقت کبھی نہیں بدلے گی۔

سیما سجدیہہ نے خان فیملی کی مثال بالی وڈ فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ میں دکھائے گئے خاندان سے دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ متحد رہتے ہیں، انہوں نے کبھی بھی مجھے یہ احساس نہیں ہونے دیا کہ میں اس خاندان کا حصہ نہیں ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں