تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سیرتِ نبویﷺ پر مبنی بغیر نقطے کی کتاب

اردو کے دامن میں سیرتِ نبوی ﷺ پر ایک ایسی شاندار کتاب بھی لکھی گئی ہے جس میں کہیں بھی کسی بھی مقام پر نقطہ استعمال نہیں کیا گیا ہے۔

سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک کتاب جس کا نا م ہے ’’ہادی عالم‘‘جس میں کوئی نقطہ نہیں ہے۔مزے کی بات یہ ہے کہ اس کتاب کے مصف کا نام ’’ولی محمد‘‘ ہے اور ان کے نام میں بھی کوئی نقطہ نہیں ۔

جس مکتبہ سے یہ چھپی اس کا نام ہے اس کا نام ’’دار العلم‘‘ ہے حیرت انگیز طور پر اس میں بھی کوئی نقطہ نہیں ہے ۔یہ اردو کی پہلی ایسی کتاب ہے جس میں کوئی نقطہ سرے سے موجود نہیں ہے۔

مصنف کا کمال دیکھیں وہ عبارت لکھتا ہے اور ایسی کمال عبارت ہوتی ہے کہ پڑھنے والوں کو پتہ ہی نہیں چلتا کہ وہ نقطوں کا استعمال نہیں کر رہا ۔250 صفحات کی اس کتاب میں ایک بھی نقطہ نہیں ،یہی سیرت نبوی ﷺ کا معجزہ ہے۔

یہ اقتباس اسی کتاب سے لیا گیا ہے اور نمونے کے طور پر آپ کے سامنے ہے۔

"سوموار کی سحر ہوئی اور مآلِ کار وہ لمحۂ مسعود آ کے رہا کہ رسول اللہ ﷺکی والدہ کی گود اس ولدِ مسعود سے ہری ہوئی ، اور وہ اہلِ عالم کی اصلاح کے لیے مامور ہوکر مولود ہوا۔اسی لمحۂ مسعود و محمود کے لئےسارا عالمِ مادی کھڑا رہا، اور اسی ولدِ مسعود کو "لولاک” کا عہدۂ مکرم عطا ہوا۔

اللہ اللہ وہ رسولِ امم مولود ﷺہوا کہ اس کے لئے لوگ صد ہا سال دعا گو رہے۔اہلِ عالم کی مرادوں کی سحر ہوئی،دلوں کی کلی کھلی ، گم راہوں کو ہادی ملا، گلے کو راعی ملا، ٹوٹے دلوں کو سہارا ملا، اہلِ درد کو درماں ملا، گم راہ حاکموں کے محل گرے، سال ہا سال کی دہکی ہوئی وہ آگ مٹ کے رہی کہ لاکھوں لوگ اس کو الہ کر کے سر ٹکائے رہے اور رُودِ ساوہ، ماءِ رواں سے محروم ہوا۔

رسول اللہ کے مکرم دادا کو اطلاع ہوئی، وہ اولاد کے ہمراہ گھر دوڑے، اور ولدِ مسعود کو گود لے کر اللہ کے گھرگئے اور وہاں آ کر اس طرح دعا کی:

"ہر طرح کی حمد ہے اللہ کے لئےکہ اک ولدِ طاہر ومسعود ہم کو عطا ہوا۔وہ لڑکا کہ گہوارے ہی سے سارے لڑکوں کا سردار ہوا۔اس لڑکے کو اللہ کے حوالے کر کے اس کے لئے دعا گو ہوں کہ اللہ اس کا سہارا ہو، اور وہ اس کو ہر مکروہ امر سے دور رکھے اور اس کو عمر عطا کرے اور حاسدوں سے دور رکھ”۔

Comments

- Advertisement -