تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سحر خان نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا، ویڈیو دیکھیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر خان کی نئی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سحر خان نے ویڈیو شیئر کی جس وہ کسی تقریب میں‌ شریک ہیں‌ اور دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں پوچھا کہ کیا مجھے تبدیلی کے لیے چھوٹے بال کروانے چاہئیں؟

مداحوں کی جانب سے سحر خان کی تعریف کی جارہی ہے اور مداحوں کا کہنا ہے کہ آپر پر چھوٹے بال بھی سوٹ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سحر خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 90 ہزار سے زائد ہے جبکہ 74 افراد کو اداکارہ فالو کررہی ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے چائے پیتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی۔

اس پوسٹ میں اداکارہ سحر خان نے چائے سے اپنی بےپناہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں چائے بہت پسند ہے۔

اداکارہ جلد ہی اپنی شاندار اداکاری سے انڈسٹری میں نام کمایا ہے اور ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

سحر نے ایک پوسٹ میں معنی خیز پیغام لکھا تھا کہ ’مثبت رہیں، مہربان رہیں، اچھائی کریں تو بدلے میں آپ کے ساتھ بھی سب کچھ اچھا ہی ہوگا۔‘

Comments

- Advertisement -