بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

سحر خان کس کی تلاش میں ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

سحر خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تین عدد نئی تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ کو کسی تقریب میں شرکت کے دوران خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

سحر خان نے اس موقع پر خوبصورت لباس زیب تن کیا ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

- Advertisement -

کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ لوگ اپنے دوست تلاش کر رہے ہیں اور میں اپنے کھوئے ہوئے عینک کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔

متعلقہ: لمبے قد والے لڑکے سے شادی کروں گی، سحر خان

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sehar Khan (@seharkhan_official)

دیگر اداکاراؤں کی طرح سحر خان بھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اکثر اپنی تصاویر یا ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔

گزشتہ سال ستمبر میں سحر خان نے نجی نیوز چینل کے مزاحیہ شو میں شرکت کے دوران کہا تھا کہ لمبے قد کے لڑکے سے شادی کروں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ابھی شادی کرنے کا ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی اس بارے میں کچھ سوچا ہے، میں لڑکوں کے قد کے حوالے سے سنجیدہ ہوں، جب بھی شادی کروں گی تو لمبے قد والے لڑکے سے کروں گی، کوشش ہوگی کہ میرا شوہر 6 فٹ لمبا یا اس سے تھوڑا چھوٹا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ لڑکی کو ایسے لڑکے سے شادی کرنی چاہیے جو خود اپنے اہل خانہ کی عزت کرتا ہو، ایسے لڑکے بیوی اور اس کے خاندان کی بھی عزت کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں