جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

سحر خان نے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ‌ دی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سحر خان نے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گزشتہ دنوں اداکارہ سحر خان نے آدھی تصویر شیئر کی جس میں وہ گاڑی میں ’مسٹری مین‘ کے ساتھ موجود ہیں اور ان کے چہرے واضح نہیں ہیں۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ’الحمد للہ بڑا دن‘ ہے۔

اداکارہ کے یہ لکھنے پر مداح سمجھنے لگ گئے کہ اداکارہ شادی کررہی ہیں یا پھر ان کی منگنی ہوگئی ہے جبکہ کچھ نے کہا کہ کسی دوست کی شادی ہے۔

یہ پڑھیں: ’بڑا دن الحمدللہ‘ سحر خان کی پوسٹ دیکھ کر مداح تذبذب کا شکار

اب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی اسی لباس کی تصویر شیئر کی اور واضح کہا کہ ’بڑا دن میرا نہیں تھا اور میرے دوست کی شادی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ مداح ان کی شادی کے بارے میں اتنے پرجوش تھے، مگر فی الحال ایسا نہیں ہوا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sehar Khan (@seharkhan_official)

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں