ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

سحروافطار میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی، کےالیکٹرک، تمام بجلی کمپنیوں کیلئے ایس او پیز جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سحروافطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنیکی ہدایت کردی گئی، اس سلسلے میں کےالیکٹرک سمیت تمام بجلی کمپنیوں کیلئے ایس او پیز جاری کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے سحروافطار میں بجلی کی بلاتعطل فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پاور ڈویژن نے رمضان میں کےالیکٹرک سمیت تمام بجلی کمپنیوں کیلئے ایس او پیز جاری کردیں۔

وفاقی وزیر کی جانب سے تمام ڈسکوز کو بجلی صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت کی گئی ہے، وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا کہ تمام ڈسکوزکے سی ای اوز کنٹرول روم قائم کریں۔

ہائی لاسز والے علاقوں میں انسداد بجلی چوری مہم کے مطابق ڈیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پاور ڈویژن نے کہا کہ فیصلے کا مقصد بقایاجات اور نقصانات میں اضافے کو روکنا ہے۔

ڈسکوز کو رمضان میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، زیادہ نقصانات والےعلاقوں میں بھی سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رمضان المبارک میں زیادہ نقصان والے علاقوں میں لوڈ منیجمنٹ سحر و افطار کے علاوہ اوقات میں ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رمضان میں سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں