ٹی 20 ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کے پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے بعد بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی پاکستان کی جیت پر خوشی سے آتش بازی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جیت کا جشن بھارت میں بھی منایا گیا ہے، تاہم پاکستان کی جیت کی خوشی میں پٹاخے چلانا سابق بھارتی کھلاڑیوں وریندر سہواگ اور گوتم گمبھیر سے برداشت نہ ہوا، دونوں ٹوئٹر پر اس حوالے سے زہر اگلنے سے خود کو باز نہ رکھ سکے۔
سابق بھارتی کرکٹر سہواگ نے ٹوئٹ کیا کہ دیوالی پر پٹاخے پھوڑنے پر پابندی ہے، لیکن کل رات بھارت میں کچھ جگہوں پر پاکستان کی جیت کا جشن آتش بازی کر کے منایا گیا لیکن اس پر کسی کی آواز نہیں نکلی۔
Firecrackers are banned during Diwali but yesterday in parts of India there were firecrackers to celebrate Pakistan ‘s victory. Achha they must have been celebrating victory of cricket. Toh , what’s the harm in fireworks on Diwali. Hypocrisy kyun ,Saara gyaan tab hi yaad aata hai
— Virender Sehwag (@virendersehwag) October 25, 2021
سہواگ نے لکھا کہ شائقین کو جیت کی خوشی ضرور منانی چاہیے لیکن اگر کرکٹ میچ کی خوشی میں آتش بازی کی جا سکتی ہے تو دیوالی پر کیوں نہیں۔ سہواگ نے زہر اگلتے ہوئے کہا کہ یہ منافقت کیوں، سارا گیان تب ہی یاد آتا ہے۔
Those bursting crackers on Pak winning can’t be Indian! We stand by our boys! #Shameful
— Gautam Gambhir (@GautamGambhir) October 25, 2021
ادھر سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر نے بھی ٹوئٹ میں زہر اگلتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان کی جیت کی خوشی میں جو لوگ آتش بازی کر رہے ہیں وہ بھارتی نہیں ہو سکتے، ہمیں اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑا رہنا ہے، یہ شرم ناک ہے۔
پاکستان نے بھارت کو ہرا کر تاریخ بدل ڈالی
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ بدل ڈالی ہے، گرین شرٹس نے عالمی کپ میں بھارت سے کامیابی کا جمود توڑ کر تاریخی فتح کو یادگار بنایا، جو عرصے تک شائقین کو یاد رہے گی، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی بھارت کے خلاف یہ پہلی کامیابی تھی۔