سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے کہ افغانستان آئندہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کو شکست دے۔
کرک بز کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں سہواگ نے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف ہندوستان کے شاندار ریکارڈ پر روشنی ڈالی اور اس امید پر زور دیا کہ یہ ریکارڈ برقرار رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ احمد آباد میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ میں تقریباً 100,000 لوگوں کا نمایاں ٹرن آؤٹ دیکھنے کو ملے گا جس سے دونوں ٹیموں کے لیے دباؤ سے بھرپور ماحول پیدا ہوگا۔
سہواگ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہندوستان کا ریکارڈ کافی قابل ذکر ہے خاص طور پر ون ڈے ورلڈ کپ میں۔ اب تک ہم ان کے خلاف ایک بھی میچ نہیں ہارے ہیں اور مجھے امید ہے کہ یہ ریکارڈ برقرار رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم کافی مضبوط ہے لیکن ہم نے ان سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس ریکارڈ کو برقرار رکھنا پسند کروں گا، خاص طور پر جب ٹیم احمد آباد میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کے لیے میدان میں اترے گی مجھے امید ہے کہ 100,000 لوگ میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں آئیں گے۔